حدیث نمبر: 17440
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ : بَيْنَمَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ لَهُ إِذْ أَتَى عَلَى رَجُلٍ يَتَقَلَّبُ فِي الرَّمْضَاءِ ظُهْرًا لِبَطْنٍ يَقُولُ : يَا نَفْسُ نَوْمٌ بِاللَّيْلِ ، وَبَاطِلٌ بِالنَّهَارِ ، وَتَرْجِينَ الْجَنَّةَ ؟ فَلَمَّا قَضَى دَأْبَ نَفْسِهِ أَقْبَلَ إِلَيْنَا فَقَالَ : " دُونَكُمْ أَخُوكُمْ " ، قُلْنَا : ادْعُ اللَّهَ لَنَا - يَرْحَمُكَ اللَّهُ - قَالَ : اللَّهُمَّ اجْمَعْ عَلَى الْهُدَى أَمْرَهُمْ ، قُلْنَا : زِدْنَا ، قَالَ : اللَّهُمَّ اجْعَلِ التَّقْوَى زَادَهُمْ ، قُلْنَا : زِدْنَا ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " زِدْهُمْ " ، قَالَ : " اللَّهُمَّ وَفِّقْهُ " ، فَقَالَ : اللَّهُمَّ اجْعَلِ الْجَنَّةَ مَآبَهُمْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ - صَاحِبِ الصَّدَقَةِ - عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے ، اسی دوران آپ کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا ، جو ریت پر الٹ پلٹ ہو رہا تھا اور یہ کہہ رہا تھا : اے نفس ! راتوں کو سونے والے ! اور دن کے وقت باطل کام کرنے والے ! تم جنت کی امید رکھتے ہو ؟ جب اس نے اپنے نفس کی سرزنش مکمل کی ، تو وہ ہماری طرف آیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم اپنے بھائی کو سنبھالو ! ہم نے کہا: تم ہمارے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرو ، اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے ، اس نے کہا: اے اللہ ! ان کے معاملے کو ہدایت پر جمع کر دے ، ہم نے کہا: مزید دعا کرو ! اس نے کہا: اے اللہ ! تقویٰ کو ان کا زاد سفر بنا دے ، ہم نے کہا: مزید دعا کرو ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم انہیں مزید دعا دو ! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی : اے اللہ ! تو اسے توفیق دینا ، تو اس شخص نے یہ کہا: اے اللہ ! تو جنت کو ان کا ٹھکانہ بنا دے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ابوعبداللہ کے حوالے سے نقل کی ہے ، جو صدقہ کے شاگرد تھے ، انہوں نے اسے علقمہ بن مرثد سے نقل کیا ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدعية / حدیث: 17440
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1159)»