حدیث نمبر: 17417
وَعَنْ جَابِرٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ : " اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ " ، قُلْتُ : لِجَابِرٍ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ : " سَلُوا اللَّهَ عِلْمًا نَافِعًا " ، وَهُنَا أَنَّهُ سَأَلَ بِنَفْسِهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے : «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ»
” اے اللہ ! میں تجھ سے نفع دینے والے علم کا سوال کرتا ہوں ، اور ایسے علم سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، جو نفع نہ دے ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے ، جس میں یہ الفاظ ہیں : «سَلُوا اللَّهَ عِلْمًا نَافِعًا» ” تم لوگ اللہ تعالیٰ سے نفع دینے والا علم مانگو ۔ “
جبکہ یہاں جو
یہ روایت نقل ہوئی ہے ، اس میں یہ مذکور ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بذات خود یہ دعا مانگا کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدعية / حدیث: 17417
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔