مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ الْأَدْعِيَةِ الْمَأْثُورَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي دَعَا بِهَا ، وَعَلَّمَهَا . باب: نبی اکرم ﷺ سے منقول دعاؤں کا بیان ، جو آپ مانگا کرتے تھے ، یا جن کی آپ نے تعلیم دی
حدیث نمبر: 17415
وَعَنْ مَكْحُولٍ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : فَسَمِعْتُهُ يَذْكُرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَدْعُو : " اللَّهُمَّ انْفَعْنِي بِمَا عَلَّمْتَنِي ، وَعَلِّمْنِي مَا يَنْفَعُنِي " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ رِوَايَةِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنِ الْمَدَنِيِّينَ ، وَهِيَ ضَعِيفَةٌ . ¤محمد محی الدین
مکحول بیان کرتے ہیں : وہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے ، وہ کہتے ہیں : میں نے انہیں یہ ذکر کرتے ہوئے سنا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے : «اللَّهُمَّ انْفَعْنِي بِمَا عَلَّمْتَنِي ، وَعَلِّمْنِي مَا يَنْفَعُنِي» ” اے اللہ ! تو نے مجھے جو علم دیا ہے ، اس کے حوالے سے مجھے نفع عطا فرما اور مجھے اُس چیز کا علم عطا فرما ، جو مجھے نفع دے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ، اسماعیل بن عیاش کی ، اہل مدینہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور
یہ روایت ضعیف ہے ۔