مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ الْأَدْعِيَةِ الْمَأْثُورَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي دَعَا بِهَا ، وَعَلَّمَهَا . باب: نبی اکرم ﷺ سے منقول دعاؤں کا بیان ، جو آپ مانگا کرتے تھے ، یا جن کی آپ نے تعلیم دی
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " يَا عَلِيُّ ، أَلَا أُعَلِّمُكَ دُعَاءً تَدْعُو بِهِ لَوْ كَانَ عَلَيْكَ مِثْلُ عَدَدِ الذَّرِّ ذُنُوبًا غُفِرَتْ لَكَ ، مَعَ أَنَّهُ مَغْفُورٌ لَكَ ، قُلِ : اللَّهُمَّ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ ، سُبْحَانَكَ تَبَارَكْتَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ حَبِيبُ بْنُ حَبِيبٍ أَخُو حَمْزَةَ الزَّيَّاتِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے علی ! کیا میں تمہیں ایسی دعا کی تعلیم نہ دوں ؟ کہ اگر تم وہ دعا کرو گے ، تو اگر تمہارے گناہ ذرات ( یا چیونٹیوں ) کی تعداد جتنے ہوں ، تو وہ بخش دیئے جائیں گے ، اگرچہ تمہاری مغفرت ہو چکی ہے ، تم یہ پڑھو : «اللَّهُمَّ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ ، سُبْحَانَكَ تَبَارَكْتَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ»
” اے اللہ ! تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، تو بردبار ہے ، کرم کرنے والا ہے ، تو ہر عیب سے پاک ہے ، تو برکت والا ہے ، اے عظیم عرش کے پروردگار !“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حبیب بن حبیب ہے ، جو حمزہ زیات کا بھائی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔