مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ وَقْتِ الْمَغْرِبِ . باب: مغرب کی نماز کا وقت
حدیث نمبر: 1740
وَعَنْهُ أَيْضًا قَالَ : كُنَّا مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ ، فَلَمَّا غَرَبَتِ الشَّمْسُ قَالَ : هَذَا وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ حِينَ دَلَكَتِ الشَّمْسُ وَحَلَّ وَقْتُ الصَّلَاةِ . ¤ وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ . ¤محمد محی الدین
ان کے حوالے سے ہی یہ بات منقول ہے : وہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے جب سورج غروب ہو گیا تو انہوں نے فرمایا : اس ذات کی قسم ! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے یہ وہ وقت ہے کہ جب سورج غروب ہو گیا ہے ، اور نماز کا وقت شروع ہو گیا ہے ۔
اس روایت کی سند صحیح ہے ۔