مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ وَقْتِ الْمَغْرِبِ . باب: مغرب کی نماز کا وقت
حدیث نمبر: 1739
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ : كُنَّا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ فِي طَرِيقِ مَكَّةَ ، فَلَمَّا غَرَبَتِ الشَّمْسُ قَالَ : هَذَا غَسَقُ اللَّيْلِ ، ثُمَّ أَذَّنَ ، ثُمَّ قَالَ : وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ هُوَ وَقْتُ هَذِهِ الصَّلَاةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
عبدالرحمن بن یزید بیان کرتے ہیں : ہم لوگ مکہ کے راستے میں سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے جب سورج غروب ہو گیا تو انہوں نے فرمایا : یہ غسق الیل ہے پھر انہوں نے اذان دی اور پھر یہ کہا: اس ذات کی قسم جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے یہ اس نماز کا وقت ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔