مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ الْأَدْعِيَةِ الْمَأْثُورَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي دَعَا بِهَا ، وَعَلَّمَهَا . باب: نبی اکرم ﷺ سے منقول دعاؤں کا بیان ، جو آپ مانگا کرتے تھے ، یا جن کی آپ نے تعلیم دی
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَلِّمُنَا هَذَا الْكَلَامَ : " اللَّهُمَّ أَصْلِحْ ذَاتَ بَيْنِنَا ، وَأَلِّفْ بَيْنَ قُلُوبِنَا ، وَاهْدِنَا سُبُلَ السَّلَامِ ، وَنَجِّنَا مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ ، وَجَنِّبْنَا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ . اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي أَسْمَاعِنَا وَفِي أَبْصَارِنَا ، وَقُلُوبِنَا وَأَرْوَاحِنَا ، وَذُرِّيَّاتِنَا ، وَتُبْ عَلَيْنَا ; إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ ، وَاجْعَلْنَا شَاكِرِينَ لِنِعَمِكَ مُثْنِينَ بِهَا ، قَابِلِينَ لَهَا ، وَأَتِمَّهَا عَلَيْنَا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُ الْكَبِيرِ جَيِّدٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اس کلام کی تعلیم دیتے تھے : «اللَّهُمَّ أَصْلِحْ ذَاتَ بَيْنِنَا ، وَأَلِّفْ بَيْنَ قُلُوبِنَا ، وَاهْدِنَا سُبُلَ السَّلَامِ ، وَنَجِّنَا مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ ، وَجَنِّبْنَا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ ۔ اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي أَسْمَاعِنَا وَفِي أَبْصَارِنَا ، وَقُلُوبِنَا وَأَرْوَاحِنَا ، وَذُرِّيَّاتِنَا ، وَتُبْ عَلَيْنَا ; إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ ، وَاجْعَلْنَا شَاكِرِينَ لِنِعَمِكَ مُثْنِينَ بِهَا ، قَابِلِينَ لَهَا ، وَأَتِمَّهَا عَلَيْنَا» ” اے اللہ ! ہمارے درمیان صلح ( یا بہتری ) رکھنا اور ہمارے دلوں کے درمیان الفت رکھنا اور ہمیں سلامتی کے راستے پر ثابت قدم رکھنا اور ہمیں تاریکیوں سے نجات دے کر ، نور کی طرف لے جانا اور ہمیں برائیوں سے لاتعلق رکھنا ، ان میں سے جو ظاہر ہوں اور جو باطن ہوں ، اے اللہ ! ہماری سماعتوں میں ، ہماری بصارتوں میں ، ہمارے دلوں میں ، ہماری بیویوں میں ، ہماری اولاد میں ، ہمارے لئے برکت رکھنا اور ہماری توبہ قبول فرما ، بے شک تو بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا ، رحم کرنے والا ہے ، اور ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر کرنے والا اور ان کی تعریف کرنے والا اور ان کا قائل ہونے والا بنانا ، اور وہ نعمتیں ہم پر مکمل کرنا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور معجم کبیر کی سند عمدہ ہے ۔