مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ الْأَدْعِيَةِ الْمَأْثُورَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي دَعَا بِهَا ، وَعَلَّمَهَا . باب: نبی اکرم ﷺ سے منقول دعاؤں کا بیان ، جو آپ مانگا کرتے تھے ، یا جن کی آپ نے تعلیم دی
وَعَنْ وَفْدِ عَبْدِ الْقَيْسِ : أَنَّهُمْ سَمِعُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " اللَّهُمَّ اجْعَلْنَا مِنْ عِبَادِكَ الْمُنْتَخَبِينَ ، الْغُرِّ الْمُحَجَّلِينَ ، الْوَفْدِ الْمُتَقَبَّلِينَ " . قَالَ : فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا عِبَادُ اللَّهِ الْمُنْتَخَبُونَ ؟ قَالَ : " عِبَادُ اللَّهِ الصَّالِحُونَ " ، قَالُوا : فَمَا الْغُرُّ الْمُحَجَّلُونَ ؟ قَالَ : " الَّذِينَ تَبْيَضُّ مِنْهُمْ مَوَاضِعُ الطَّهُورِ " ، قَالُوا : فَمَا الْوَفْدُ الْمُتَقَبَّلُونَ ؟ قَالَ : " وَفَدٌ يَفِدُونَ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ مَعَ نَبِيِّهِمْ إِلَى رَبِّهِمْ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤عبدالقیس قبیلے کے وفد کے ارکان کے حوالے سے یہ بات مذکور ہے : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا : «اللَّهُمَّ اجْعَلْنَا مِنْ عِبَادِكَ الْمُنْتَخَبِينَ ، الْغُرِّ الْمُحَجَّلِينَ ، الْوَفْدِ الْمُتَقَبَّلِينَ»
” اے اللہ ! تو ہمیں اپنے منتجب بندوں جو روشن پیشانی والے ہوں اور ایسا وفد ہوں ، جنہیں قبول کیا جائے اُن میں شامل کر دے ! “ ۔
راوی بیان کرتے ہیں : لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اللہ تعالیٰ کے منتجب بندوں سے مراد کون ہیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ کے نیک بندے ، لوگوں نے دریافت کیا : روشن پیشانی والے لوگوں سے مراد کون ہیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جن کے طہارت کے مقامات چمک رہے ہوں گے ، لوگوں نے دریافت کیا : مقبول وفد سے مراد کون ہیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ وفد جس کا تعلق اس امت سے ہو گا اور وہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں وفد کی شکل میں حاضر ہوں گے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔