مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ الْأَدْعِيَةِ الْمَأْثُورَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي دَعَا بِهَا ، وَعَلَّمَهَا . باب: نبی اکرم ﷺ سے منقول دعاؤں کا بیان ، جو آپ مانگا کرتے تھے ، یا جن کی آپ نے تعلیم دی
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : دَعَوَاتٌ سَمِعْنَاهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا أَتْرُكُهَا مَا عِشْتُ حَيًّا ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ : " اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي أُعَظِّمُ شُكْرَكَ ، وَأُكْثِرُ ذِكْرَكَ ، وَأَتَّبِعُ نَصِيحَتَكَ ، وَأَحْفَظُ وَصِيَّتَكَ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقِ أَبِي يَزِيدَ الْمَدَنِيِّ . وَفِي رِوَايَةٍ : عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْحِمْصِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا ثِقَاتٌ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : کچھ دعائیں ہیں جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہیں ، جب تک میں زندہ رہوں گا ، انہیں ترک نہیں کروں گا : «اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي أُعَظِّمُ شُكْرَكَ ، وَأُكْثِرُ ذِكْرَكَ ، وَأَتَّبِعُ نَصِيحَتَكَ ، وَأَحْفَظُ وَصِيَّتَكَ»
” اے اللہ ! مجھے ایسا بنا دے کہ میں تیرا زیادہ شکر ادا کروں ، تیرا کثرت کے ساتھ ذکر کروں ، تیری نصیحت کی پیروی کروں ، تیری تلقین کی حفاظت کروں ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے ابوسعید مدینی کے حوالے سے نقل کی ہے ، اور ایک روایت کے مطابق یہ ابوسعد حمصی سے منقول ہے ، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، ان دونوں کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔