مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ وَقْتِ الْمَغْرِبِ . باب: مغرب کی نماز کا وقت
حدیث نمبر: 1734
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرَهُ أَنَّهُمْ كَانُوا يُصَلُّونَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الْمَغْرِبِ ، وَيَرْجِعُونَ إِلَى بَنِي سَلَمَةَ وَهُمْ يُبْصِرُونَ مَوَاقِعَ النَّبْلِ حِينَ يُرْمَى بِهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ : هَكَذَا رَوَاهُ يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنِ ابْنِ كَعْبٍ : أَخْبَرَنِي رَجُلٌ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
عبدالرحمن بن عبداللہ بن کعب بن مالک بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی نے انہیں یہ بات بتائی کہ وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں مغرب کی نماز ادا کرتے تھے ، اور پھر بنو سلمہ کے محلے میں واپس چلے جاتے تھے تو تیر کے گرنے کی جگہ دیکھ سکتے تھے اگر تیر کو پھینکا جاتا -
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے وہ یہ بیان کرتے ہیں : یونس نے ابن شہاب کے حوالے سے ابن کعب سے یہ روایت اسی طرح نقل کی ہے وہ کہتے ہیں : ایک صاحب نے مجھے یہ بات بتائی ہے ، اس روایت کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔