مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْإِشَارَةِ فِي الدُّعَاءِ ، وَرَفْعِ الْيَدَيْنِ . باب: دعا میں اشارہ کرنا اور دونوں ہاتھ بلند کرنا
حدیث نمبر: 17324
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَعْدٍ يَدْعُو بِإِصْبَعَيْنِ فَقَالَ : " أَحِّدْ يَا سَعْدُ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَلَمْ يُسَمِّ تَابِعِيهِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا ، جو دعا کرتے ہوئے دو انگلیوں سے اشارہ کر رہے تھے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے سعد ! ایک کے ذریعے کرو !
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، انہوں نے اس کے تابعی کا نام بیان نہیں کیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔