مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى غَيْرِهِ . باب: آپ ﷺ کے علاوہ پر درود بھیجنا
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " رُبَّمَا كَسَبَ رَجُلٌ مَالًا مِنْ حَلَالٍ ، فَأَطْعَمَ نَفْسَهُ ، وَرَجُلٌ يَكُونُ لَهُ مَالٌ يَكُونُ فِيهِ الصَّدَقَةُ ، فَقَالَ : اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُولِكَ ، وَصَلِّ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ، وَالْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ ; فَإِنَّهُ لَهُ زَكَاةٌ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” بعض اوقات ایک شخص حلال طریقے سے مال کما کر خود کھاتا ہے ، اسی طرح کسی شخص کے پاس مال ہوتا ہے ، جس میں صدقہ ہوتا ہے ، پھر وہ شخص یہ پڑھتا ہے : «اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُولِكَ ، وَصَلِّ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ، وَالْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ» ” اے اللہ ! تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نازل فرما ، جو تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں ، اور تو مؤمن مردوں اور مؤمن خواتین اور مسلمان مردوں اور مسلمان خواتین پر رحمت نازل فرما ۔ “
( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ) تو یہ چیز اس کے لیے پاکیزگی کا باعث ہو جائے گی ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔