مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ كَيْفِيَّةِ الصَّلَاةِ عَلَيْهِ ، وَمَا يُضَمُّ إِلَيْهَا . باب: نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنے کا طریقہ ، اور اس کے ساتھ کیا شامل کیا جائے ؟
حدیث نمبر: 17304
وَعَنْ رُوَيْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ صَلَّى عَلَى مُحَمَّدٍ وَقَالَ : اللَّهُمَّ أَنْزِلْهُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَجَبَتْ لَهُ شَفَاعَتِي " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ ، وَأَسَانِيدُهُمْ حَسَنَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا رویفع بن ثابت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجے اور یہ پڑھے : ” اے اللہ ! تو انہیں قیامت کے دن اپنی بارگاہ میں قرب کے مقام پر ٹھہرانا ۔ “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : تو اُس شخص کے لیے میری شفاعت واجب ہو جائے گی ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور ان کی اسانید حسن ہیں ۔