مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يُؤَخَّرُ عَنِ الْعَبْدِ . باب: اس چیز کا بیان ، جو بندے سے مؤخر ہو جاتی ہے
حدیث نمبر: 17225
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ الرَّجُلَ لَيَطْلُبُ الْحَاجَةَ فَيَزْوِيهَا اللَّهُ عَنْهُ لِمَا هُوَ خَيْرٌ لَهُ ، فَيَتَّهِمُ النَّاسَ ظَالِمًا لَهُمْ ، فَيَقُولُ : مَنْ يَسَعُنِي " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْغَفُورِ أَبُو الصَّبَّاحِ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” بندہ کوئی حاجت طلب کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اُس ( حاجت ) کو اس بندے سے پھیر دیتا ہے ، کیونکہ ایسا کرنا اس بندے کے حق میں بہتر ہوتا ہے ، اور پھر وہ لوگوں کے ساتھ ظلم کرتے ہوئے کہتا ہے : کون میرے کام آیا ؟ “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفور ابوصباح ہے اور وہ متروک ہے ۔