حدیث نمبر: 1719
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَاتَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَدُوًّا فَلَمْ يَفْرَغْ مِنْهُمْ حَتَّى أَخَّرَ الْعَصْرَ عَنْ وَقْتِهَا ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ قَالَ : " اللَّهُمَّ مَنْ حَبَسَنَا عَنِ الصَّلَاةِ الْوُسْطَى فَامْلَأْ بُيُوتَهُمْ نَارًا ، وَامْلَأْ قُبُورَهُمْ نَارًا " - أَوْ نَحْوَ ذَلِكَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وُالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دشمن کے ساتھ جنگ کی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس جنگ میں مصروف رہے ، یہاں تک کہ عصر کی نماز کا وقت گزر گیا ، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ملاحظہ فرمائی تو یہ دعا کی : اے اللہ ! جس نے ہمیں درمیانی نماز ادا کرنے سے روکے رکھا تھا ، تو ان کے گھروں کو آگ سے بھر دے ، اور ان کی قبروں کو آگ سے بھر دے ، ( راوی بیان کرتے ہیں : ) یا اس کی مانند کوئی اور کلمات ارشاد فرمائے ۔
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 1719
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن