مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مُضَاعَفَةِ الْحَسَنَاتِ . باب: نیکیوں ( یعنی ان کے اجر و ثواب ) کا کئی گنا ہونا
حدیث نمبر: 17189
وَفِي رِوَايَةٍ : أَتَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ فَقُلْتُ : بَلَغَنِي أَنَّكَ تَقُولُ : إِنَّ الْحَسَنَةَ تُضَاعَفُ أَلْفَ أَلْفِ حَسَنَةٍ . فَقَالَ : وَمَا أَعْجَبَكَ مِنْ ذَلِكَ ؟ فَوَاللَّهِ ، لَقَدْ سَمِعْتُهُ ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ . رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ جَيِّدٌ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا ، میں نے کہا: مجھے یہ پتہ چلا ہے کہ آپ یہ کہتے ہیں : ایک نیکی 1000 ہزار ( یعنی 10 لاکھ گنا ) ہو جاتی ہے ، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تمہیں اس بات پر حیرانگی کیوں ہو رہی ہے ؟ اللہ کی قسم ! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے ، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال عمدہ ہیں ۔