مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مُضَاعَفَةِ الْحَسَنَاتِ . باب: نیکیوں ( یعنی ان کے اجر و ثواب ) کا کئی گنا ہونا
وَعَنْ أَبِي عُثْمَانَ - يَعْنِي النَّهْدِيَّ - قَالَ : بَلَغَنِي عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ : بَلَغَنِي أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُعْطِي عَبْدَهُ بِالْحَسَنَةِ الْوَاحِدَةِ أَلْفَ أَلْفِ حَسَنَةٍ ، ( قَالَ فَقَضَى أَنِّيِ انْطَلَقْتُ حَاجًّا أَوْ مُعْتَمِرًا فَلَقِيتَهُ فَقُلْتُ : بَلَغَنِي عَنْكَ حَدِيثٌ ، أَنَّكَ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُعْطِي عَبْدَهُ الْمُؤْمِنَ ، بِالْحَسَنَةِ أَلْفَ أَلْفَ حَسَنَةٍ ) ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : لَا . بَلْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُعْطِيهِ أَلْفَيْ أَلْفِ حَسَنَةٍ " . ثُمَّ تَلَا : ( يُضَاعِفْهَا وَيُؤْتِ مِنْ لَدُنْهُ أَجْرًا عَظِيمًا ) . فَقَالَ : إِذَا قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ : ( أَجْرًا عَظِيمًا ) فَمَنْ يَقْدُرُ قَدْرَهُ . ¤ابوعثمان نہدی بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، مجھے یہ اطلاع ملی کہ وہ یہ بات بیان کرتے ہیں : مجھ تک یہ روایت پہنچی ہے : ” اللہ تعالیٰ اپنے کسی بندے کو ایک نیکی کے بدلے میں 1000 ہزار ( یعنی دس لاکھ ) نیکیاں عطا کرتا ہے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : مجھے حج یا عمرے کے سلسلے میں جانے کا اتفاق ہوا ، میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ملا ، میں نے کہا: آپ کے حوالے سے یہ روایت مجھ تک پہنچی ہے کہ آپ یہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندے کو ایک نیکی کے بدلے میں 1000 ہزار ( یعنی دس لاکھ ) نیکیاں عطا کرتا ہے ۔ “ تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : جی نہیں ! بلکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” اللہ تعالیٰ اسے 2000 ہزار ( یعنی بیس لاکھ ) نیکیاں عطا کرتا ہے ۔ “ پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی : ” اگر وہ نیکی ہو گی تو وہ اُس کو کئی گنا کر دے گا ، اور اپنی طرف سے بھی عظیم اجر عطا فرمائے گا ۔ “ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : جب اللہ تعالیٰ نے ” عظیم اجر “ فرما دیا ہے تو کون شخص اس کا اندازہ کر سکتا ہے ؟