مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يُسْتَعَاذُ مِنْهُ . باب: کس چیز سے پناہ مانگی جائے ؟
حدیث نمبر: 17180
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ : أَنَّ عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ خَرَجَ إِلَى النَّاسِ فَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَكُمْ أَنْ تَتَعَوَّذُوا مِنْ ثَلَاثٍ : مِنْ طَمَعٍ حَيْثُ لَا مَطْمَعَ ، وَمِنْ طَمَعٍ يُرَدُّ إِلَى طَبْعٍ ، وَمِنْ طَمَعٍ إِلَى غَيْرِ مَطْمَعٍ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا ثِقَاتٌ ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ . ¤محمد محی الدین
جبیر بن نفیر بیان کرتے ہیں : سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ لوگوں کے پاس تشریف لائے اور انہوں نے فرمایا : ” اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے تم لوگوں کو یہ حکم دیا ہے کہ تم تین چیزوں سے پناہ مانگو ! ایسی طمع سے ، جہاں طمع نہ ہو سکتی ہو ، ایسی طمع سے ، جو طبع کی طرف لوٹا دے ، اور ایسی طمع سے جو غیر مطمع ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ، ان میں سے ایک کے رجال ” ثقہ “ ہیں ، اور ان میں سے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔