مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ كَفَّارَةِ الْمَجْلِسِ . باب: مجلس کے کفارہ کا بیان
حدیث نمبر: 17160
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كَفَّارَةُ الْمَجْلِسِ أَنْ يَقُولَ : سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” محفل کا کفارہ یہ ہے : کہ آدمی یہ پڑھ لے : «سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ»
” تو ہر عیب سے پاک ہے ، اے اللہ ! اور حمد تیرے لیے مخصوص ہے ، میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں ۔ “
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطر ہے اور وہ ضعیف ہے ۔