مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا رَأَى الْكَوْكَبَ يَنْقَضُّ . باب: جب آدمی ستارہ ٹوٹتا ہوا دیکھے ، تو کیا پڑھے ؟
حدیث نمبر: 17140
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : نُهِينَا أَنْ نُتْبِعَ أَبْصَارَنَا الْكَوَاكِبَ إِذَا انْقَضَّتْ ، وَأُمِرْنَا أَنْ نَقُولَ عِنْدَ ذَلِكَ : " مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ہمیں اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ جب ستارے ٹوٹتے ہیں ، تو ہم ان کی طرف دیکھیں ، اور ہمیں یہ حکم دیا گیا ہے کہ ہم اُس وقت یہ پڑھیں : «مَا شَاءَ اللهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» ” جو اللہ نے چاہا ( ویسا ہی ہو گا ) اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر قوت حاصل نہیں ہو سکتی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلی بن ابوالمساور ہے اور وہ متروک ہے ۔