مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ وَقْتِ صَلَاةِ الْعَصْرِ . باب: عصر کی نماز کا وقت
حدیث نمبر: 1714
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - أَظُنُّهُ ابْنَ عَمْرٍو . قَالَ شُعْبَةُ : كَانَ أَحْيَانًا يَرْفَعُهُ وَأَحْيَانًا لَا يَرْفَعُهُ - قَالَ : وَقْتُ الْعَصْرِ مَا لَمْ يَحْضُرْ وَقْتُ الْمَغْرِبِ . فَذَكَرَ الْحَدِيثَ .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ .
محمد محی الدین
ابوایوب نے ، عبداللہ کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے ، راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے ، وہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ ہیں : شعبہ نامی راوی کہتے ہیں : بعض اوقات انہوں نے اسے ” مرفوع “ روایت کے طور پر نقل کیا ہے ، اور بعض اوقات اسے ” مرفوع “ روایت کے طور پر نقل نہیں کیا ہے ، وہ فرماتے ہیں : ” عصر کی نماز کا وقت ، اُس وقت تک رہتا ہے ، جب تک مغرب کا وقت شروع نہیں ہو جاتا “ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔