مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا خَرَجَ لِسَفَرٍ ، أَوْ رَجَعَ مِنْهُ . باب: جب آدمی سفر کے لئے نکلے ، یا جب سفر سے واپس آئے ، تو کیا پڑھے ؟
حدیث نمبر: 17089
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سَافَرَ فَأَقْبَلَ رَاجِعًا إِلَى الْمَدِينَةِ يَقُولُ : " آيِبُونَ ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ ، وَلِرَبِّنَا عَابِدُونَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر کے بعد مدینہ منورہ کی طرف واپس آ رہے ہوتے تھے تو یہ پڑھتے تھے : «آيِبُونَ ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ ، وَلِرَبِّنَا عَابِدُونَ»
” ( ہم ) رجوع کرنے والے ہیں ، اپنے پروردگار کی حمد بیان کرنے والے ہیں ، اور اپنے پروردگار کی عبادت کرنے والے ہیں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ، یہ روایت امام بزار نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے ۔