حدیث نمبر: 17060
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ قَالَ حِينَ يَتَحَرَّكُ مِنَ اللَّيْلِ : بِسْمِ اللَّهِ عَشْرَ مَرَّاتٍ ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ عَشْرًا ، آمَنْتُ بِاللَّهِ ، وَكَفَرْتُ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ عَشْرًا ، وَفِي كُلِّ شَيْءٍ يَتَخَوَّفُهُ ، وَلَمْ يَنْبَغِ لِذَنْبٍ أَنْ يُدْرِكَهُ إِلَى مِثْلِهَا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ : الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . وَقَالَ ابْنُ دَقِيقِ الْعِيدِ : قَدْ وُثِّقَ ، فَعَلَى هَذَا يَكُونُ الْحَدِيثُ حَسَنًا . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص رات کے وقت اُٹھے اور دس مرتبہ بسم اللہ پڑھے ، دس مرتبہ سبحان اللہ پڑھے اور پھر دس مرتبہ یہ پڑھے : «آمَنْتُ بِاللَّهِ ، وَكَفَرْتُ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ» ” میں اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتا ہوں اور جبت اور طاغوت کا انکار کرتا ہوں ۔ “
( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ) تو ایسا شخص ہر اس چیز سے محفوظ رہے گا جس کے حوالے سے اُسے کوئی اندیشہ ہو ، اور اگلی رات آنے تک کوئی گناہ اُس تک نہیں پہنچ سکے گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے ، ابن دقیق العید کہتے ہیں : اس کی توثیق کی گئی ہے ، اس بنیاد پر
یہ روایت حسن ہو گی ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 17060
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن