مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا آوَى إِلَى فِرَاشِهِ وَإِذَا انْتَبَهَ . باب: جب آدمی اپنے بستر پر جائے ، یا جب بیدار ہو ، تو کیا پڑھے ؟
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ قَالَ إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَلَا فَقَهَرَ ، وَبَطَنَ فَخَبَرَ ، وَمَلَكَ فَقَدَرَ ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ، خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَبُو جَنَابٍ الْكَلْبِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص بستر پر آ کر یہ پڑھے : «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَلَا فَقَهَرَ ، وَبَطَنَ فَخَبَرَ ، وَمَلَكَ فَقَدَرَ ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ»
” ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے بلندی اختیار کی ، تو غلبہ پایا ، جو باطن والا ہے ، لیکن باخبر ہے ، جو مالک ہے اور اس نے تقدیر مقرر کی ہے ، اللہ تعالیٰ کے لیے ہر طرح کی حمد مخصوص ہے جو زندگی دیتا ہے اور موت دیتا ہے ، اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے ۔ “
( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ) تو وہ شخص اپنے گناہوں سے یوں نکل جائے گا جیسے اس دن تھا ، جب اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب کلبی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔