مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا آوَى إِلَى فِرَاشِهِ وَإِذَا انْتَبَهَ . باب: جب آدمی اپنے بستر پر جائے ، یا جب بیدار ہو ، تو کیا پڑھے ؟
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ : " مَا تَقُولُ إِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ ؟ " . قَالَ : أَقُولُ : بِاسْمِكَ وَضَعْتُ جَنْبِي فَاغْفِرْ لِي ذَنْبِي . فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَصَبْتَ ، وَفَّقَكَ اللَّهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ قُبِلَ مِنْهُ مَا حَدَّثَ بِهِ فِي فَضَائِلِ الْأَعْمَالِ . ¤سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے دریافت کیا : تم جب اپنے بستر پر جاتے ہو ، تو تم کیا پڑھتے ہو ؟ اس نے جواب دیا : میں یہ کہتا ہوں : بِاسْمِكَ وَضَعْتُ جَنْبِي فَاغْفِرْ لِي ذَنْبِي ” میں تیرے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اپنا پہلو رکھ رہا ہوں ، تو میرے گناہوں کی مغفرت کر دے ۔ “ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم ٹھیک کرتے ہو ، اللہ تعالیٰ نے تمہیں ، توفیق دی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے اور وہ ضعیف ہے ، اس کے حوالے سے ایسی روایات قبول کی گئی ہیں ، جو اعمال کے فضائل کے بارے میں ہوتی ہیں ۔