مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى . باب: آدمی صبح کے وقت اور شام کے وقت کیا پڑھے
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ : اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ، أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي ، إِنِّي أَصْبَحْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذُنُوبِي الَّتِي لَا يَغْفِرُهَا إِلَّا أَنْتَ ، فَإِنْ مَاتَ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ دَخَلَ الْجَنَّةَ . ¤ وَإِنْ قَالَ حِينَ يُمْسِي ثَلَاثَ مَرَّاتٍ : اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ، أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ [ آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي ] ، أَمْسَيْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذُنُوبِي الَّتِي لَا يَغْفِرُهَا إِلَّا أَنْتَ ، فَمَاتَ فِي تِلْكَ اللَّيْلَةِ دَخَلَ الْجَنَّةَ " . ¤ ثُمَّ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَحْلِفُ مَا لَا يَحْلِفُ عَلَى غَيْرِهِ ، يَقُولُ : " وَاللَّهِ مَا قَالَهَا عَبْدٌ فِي يَوْمٍ فَيَمُوتُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ ، وَإِنْ قَالَهَا حِينَ يُمْسِي فَتُوَفِّيَ فِي تِلْكَ اللَّيْلَةِ دَخَلَ الْجَنَّةَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص صبح کے وقت تین مرتبہ یہ کلمات پڑھ لے : «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ، أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي ، إِنِّي أَصْبَحْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذُنُوبِي الَّتِي لَا يَغْفِرُهَا إِلَّا أَنْتَ»
” اے اللہ ! حمد تیرے ہی لیے مخصوص ہے ، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، تو میرا پروردگار ہے اور میں تیرا بندہ ہوں ، میں اپنے دین کو تیرے لیے خالص رکھتے ہوئے تجھ پر ایمان لایا اور میں نے اپنی استطاعت کے مطابق تیرے عہد اور تیرے وعدے پر گامزن رہتے ہوئے صبح کی ، میں اپنے عمل کے شر سے تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں اور اپنے گناہوں کے بارے میں تجھ سے مغفرت مانگتا ہوں ، تیرے علاوہ اور کوئی ان کی مغفرت نہیں کر سکتا ۔ “
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر وہ شخص اُس دن میں انتقال کر گیا تو وہ جنت میں داخل ہو گا ۔ “ اگر وہ شخص شام کے وقت تین مرتبہ یہ کلمات پڑھ لے : «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ، أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي ، أَمْسَيْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي ، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذُنُوبِي الَّتِي لَا يَغْفِرُهَا إِلَّا أَنْتَ»
” اے اللہ ! حمد تیرے ہی لیے مخصوص ہے ، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، تو میرا پروردگار ہے اور میں تیرا بندہ ہوں ، میں اپنے دین کو تیرے لیے خالص رکھتے ہوئے تجھ پر ایمان لایا اور میں نے اپنی استطاعت کے مطابق تیرے عہد اور تیرے وعدے پر گامزن رہتے ہوئے شام کی ، میں اپنے عمل کے شر سے تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں ، اور اپنے گناہوں کے بارے میں تجھ سے مغفرت مانگتا ہوں ، تیرے علاوہ اور کوئی ان کی مغفرت نہیں کر سکتا ۔ “
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگر وہ اس رات میں انتقال کر جائے تو وہ جنت میں داخل ہو گا ۔ “
پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا حلف اٹھایا جو آپ نے اس کے علاوہ کسی بات پر نہیں اُٹھایا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ کی قسم ! جو بندہ دن میں اسے پڑھ لے اور اس دن میں فوت ہو جائے ، وہ جنت میں داخل ہو گا اور اگر وہ شام کے وقت اسے پڑھ لے اور اس رات میں فوت ہو جائے تو وہ جنت میں داخل ہو گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔