حدیث نمبر: 1695
وَعَنْ خَبَّابٍ قَالَ : شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَرَّ الرَّمْضَاءِ ، فَلَمْ يُشْكِنَا وَقَالَ : " إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ فَصَلُّوا " . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ : " إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ فَصَلُّوا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا خباب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ریت کے گرم ہونے کی شکایت کی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری شکایت کو قبول نہیں کیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب سورج ڈھل جائے ، تو تم لوگ نماز ادا کر لو ! ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح “ میں بھی مذکور ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” جب سورج ڈھل جائے ، تو تم لوگ نماز ادا کر لو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 1695
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔