مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَذْكَارِ عَقِبَ الصَّلَاةِ . باب: نماز کے بعد اذکار کے بارے میں ، جو منقول ہے
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " ثَلَاثٌ مَنْ جَاءَ بِهِنَّ مَعَ إِيمَانٍ دَخَلَ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ شَاءَ ، وَزُوِّجَ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ حَيْثُ شَاءَ : مَنْ عَفَا عَنْ قَاتِلِهِ ، وَأَدَّى دَيْنًا خَفِيًّا ، وَقَرَأَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ مَكْتُوبَةٍ عَشْرَ مَرَّاتٍ : ( قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ) " . ¤ قَالَ : فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَوْ إِحْدَاهُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " أَوْ إِحْدَاهُنَّ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ نَبْهَانَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تین چیزیں ایسی ہیں ، جو شخص ایمان کے ہمراہ انہیں لے کر آئے گا ، وہ جنت کے جس دروازے سے چاہے گا ، اندر داخل ہو جائے گا اور جس حورعین سے وہ چاہے گا ، اس کی شادی ہو جائے گی ، ( وہ تین امور یہ ہیں : ) وہ شخص اپنے قاتل سے درگزر کرے ، پوشیدہ قرض ادا کر دے اور ہر فرض نماز کے بعد دس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے ۔ “ راوی کہتے ہیں : سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اگر وہ ان میں سے کوئی ایک چیز کر لے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگر وہ ان میں سے کوئی ایک کر لے ( یعنی تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا ) ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن نبہان ہے اور وہ متروک ہے ۔