حدیث نمبر: 16891
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي تَوَاضَعَ كُلُّ شَيْءٍ لِعَظَمَتِهِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي ذَلَّ كُلُّ شَيْءٍ لِعِزَّتِهِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي خَضَعَ كُلُّ شَيْءٍ لِمُلْكِهِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي اسْتَسْلَمَ كُلُّ شَيْءٍ لِقُدْرَتِهِ ، فَقَالَهَا يَطْلُبُ بِهَا مَا عِنْدَ اللَّهِ ، كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهَا أَلْفَ حَسَنَةٍ ، وَرَفَعَ لَهُ بِهَا أَلْفَ دَرَجَةٍ وَوَكَّلَ بِهَا سَبْعِينَ أَلْفَ مَلِكٍ ، يَسْتَغْفِرُونَ لَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَابِلُتِّيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ” جو شخص یہ کلمات پڑھ لے : «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي تَوَاضَعَ كُلُّ شَيْءٍ لِعَظَمَتِهِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي ذَلَّ كُلُّ شَيْءٍ لِعِزَّتِهِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي خَضَعَ كُلُّ شَيْءٍ لِمُلْكِهِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي اسْتَسْلَمَ كُلُّ شَيْءٍ لِقُدْرَتِهِ»
” ہر طرح کی حمد اس اللہ کے لیے مخصوص ہے ، جس کی عظمت کے سامنے ہر چیز تواضع اختیار کیے ہوئے ہے ، اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے ، جس کے غلبے کے آگے ہر چیز کم تر ہے ، اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس کی بادشاہی کے سامنے ہر چیز جھکی ہوئی ہے ، اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس کی قدرت کے لئے ، ہر چیز خود کو سونپے ہوئے ہے ۔ “
( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ) اور وہ شخص ، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں موجود اجر و ثواب کے حصول کے لیے انہیں پڑھتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ ان کلمات کے عوض میں اس کے لئے ایک ہزار نیکیاں نوٹ کرتا ہے ، اور ان کی وجہ سے اس کے ایک ہزار درجات بلند کرتا ہے اور ان کی وجہ سے اس شخص کے لئے ستر ہزار فرشتے مقرر کرتا ہے ، جو قیامت کے دن تک اُس کی مغفرت کی دعا کرتے رہتے ہیں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ بابلتی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 16891
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير “ (13562)»