حدیث نمبر: 16878
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ ، أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ ، مَنْ قَالَهَا كُتِبَتْ كَمَا قَالَهَا ، ثُمَّ عُلِّقَتْ بِالْعَرْشِ لَا يَمْحُوهَا ذَنْبٌ عَمِلَهُ صَاحِبُهَا حَتَّى يَلْقَى اللَّهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَهِيَ مَخْتُومَةٌ كَمَا قَالَهَا " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ النُّكْرِيُّ البَصْرِيِّ‌‌ ‌‌‌‌‌‌ ، بِضَمِّ النُّونِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ : صُوَيْلِحٌ يُعْتَبَرُ بِهِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : «سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ ، سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ ، اَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوْبُ إِلَيْه»
” اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے ، اسی کی حمد ہے ، اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے جو عظمت والی ہے ، میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں ۔ “
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص ان کلمات کو پڑھ لے گا ، تو یہ کلمات اُسی طرح نوٹ کر لئے جائیں گے ، جس طرح اُس نے پڑھے ہیں ، پھر انہیں عرش کے ساتھ لٹکا دیا جائے گا اور انہیں پڑھنے والے شخص کا کوئی بھی گناہ اُن کلمات کو مٹا نہیں سکے گا ، یہاں تک کہ وہ شخص جب قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا ، تو اُن کلمات پر مہر لگی ہوئی ہو گی ، اسی طرح جیسے اس نے وہ کلمات پڑھے تھے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عمرو بن مالک نکری بصری ہے ، اور وہ ضعیف ہے ، امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں : یہ کم درجے کا صالح ہے ، اس کا اعتبار کیا جائے گا ، اس روایت کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 16878
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (3081) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12799)»