مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ قَالَ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو یہ پڑھتا ہے : لا الہ الا اللہ وسبحان اللہ وبحمدہ “
حدیث نمبر: 16835
عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ قَالَ ] : " مَنْ قَالَ : سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ كُتِبَ لَهُ مِائَةُ أَلْفِ حَسَنَةٍ ، وَأَرْبَعَةٌ وَعِشْرُونَ أَلْفَ حَسَنَةٍ ، وَمَنْ قَالَ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، كَانَ لَهُ بِهَا عَهْدٌ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ النَّضْرُ بْنُ عُبَيْدٍ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص - ” سبحان اللہ وبحمدہ “ ۔ پڑھتا ہے ، اس کے لیے ایک لاکھ چوبیس ہزار نیکیاں نوٹ کر لی جاتی ہیں ، اور جو شخص «لا إله إلا الله» پڑھ لیتا ہے تو قیامت کے دن اللہ تعالی کے نزدیک اس کلمہ کے حوالے سے ایک عہد ہو گا ، جو اس شخص کے لیے ہو گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی نضر بن عبید ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔