مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ . باب: ’’ لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ “ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16821
وَفِي رِوَايَةٍ أُخْرَى رَوَاهَا الطَّبَرَانِيُّ : " مَنْ قَالَ ذَلِكَ مَرَّةً أَوْ عَشْرَ مَرَّاتٍ كَانَ لَهُ ذَلِكَ بِعَدْلِ رَقَبَةٍ أَوْ عَشْرِ رِقَابٍ " . عَلَى الشَّكِّ فِيهِمَا . وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
ایک دوسری روایت جس کو امام طبرانی نے نقل کیا ہے اس میں یہ الفاظ ہیں : ” جو شخص ایک مرتبہ ۔ ( راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) ۔ دس مرتبہ یہ کلمات پڑھ لیتا ہے ، تو یہ اُس کے لئے ایک غلام آزاد کرنے ۔ ( راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں ) ۔ دس غلام آزاد کرنے کے برابر ہوتا ہے ۔ “ ان دونوں الفاظ کے بارے میں ، راوی کو شک ہے ۔ ان دونوں روایات کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔