مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ ذَمَّ مِنَ الْقَبَائِلِ وَأَهْلِ الْبِدَعِ . باب: کن قبائل کی اور اہل بدعت کی مذمت کی گئی ہے ؟
حدیث نمبر: 16734
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ : كَانَ أَبْغَضَ النَّاسِ أَوْ أَبْغَضَ الْأَحْيَاءِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَقِيفٌ ، وَبَنُو حَنِيفَةَ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَزَادَ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : بَنُو أُمَيَّةَ ، وَثَقِيفٌ ، وَبَنُو حَنِيفَةَ ، وَكَذَلِكَ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُطَرِّفِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک لوگوں میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ ۔ ( راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں ) ۔ قبائل میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ ثقیف اور بنو حنیفہ تھے ۔
یہ روایت امام أحمد بن حنبل نے نقل کی ہے ، اسے امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کیا ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ” بنو امیہ ، ثقیف اور بنو حنیفہ ( سب سے زیادہ ناپسندیدہ ) تھے ۔ “ امام طبرانی نے بھی اسی طرح نقل کیا ہے ، ان روایات کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف عبداللہ بن مطرف بن شخیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔