مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ ذَمَّ مِنَ الْقَبَائِلِ وَأَهْلِ الْبِدَعِ . باب: کن قبائل کی اور اہل بدعت کی مذمت کی گئی ہے ؟
حدیث نمبر: 16733
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ : قَدِمَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وُفُودُ الْعَرَبِ ، فَلَمْ يَقْدَمْ عَلَيْنَا وَفْدٌ أَقْسَى قُلُوبًا ، وَلَا أَحْرَى أَنْ يَكُونَ الْإِسْلَامُ لَمْ يَقَرَّ فِي قُلُوبِهِمْ مِنْ بَنِي حَنِيفَةَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِيِّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : عربوں کے وفود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے ہمارے پاس کوئی ایسا وفد نہیں آیا جو بنو حنیفہ سے زیادہ سخت دل والا ہو اور جو اُن سے زیادہ اس لائق ہو کہ اسلام نے ان کے دل میں گھر نہ کیا ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمر واقدی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔