مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ فِي فَضْلِ الْأُمَّةِ . باب: اس امت کی فضیلت کا مزید بیان
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَتَدْخُلُنَّ الْجَنَّةَ كُلُّكُمْ إِلَّا مَنْ أَبَى ، أَوْ شَرَدَ عَلَى اللَّهِ شِرَادَ الْبَعِيرِ " . قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَمَنْ أَبَى أَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ ؟ ! فَقَالَ : " مَنْ أَطَاعَنِي دَخَلَ الْجَنَّةَ ، وَمَنْ عَصَانِي دَخَلَ النَّارَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ، تم سب لوگ ضرور جنت میں داخل ہو گے ، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جو انکار کر دے ، یا اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں ایسی سرکشی کا اظہار کرے ، جس طرح اونٹ سرکشی کرتا ہے ، عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! کون جنت میں داخل ہونے سے انکار کرے گا ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص میری اطاعت کرے گا ، وہ جنت میں داخل ہو گا اور جو میری نافرمانی کرے گا وہ جہنم میں داخل ہو گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔