مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ آمَنَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَرَهُ . باب: ان لوگوں کے بارے میں جو منقول ہے ، جو نبی اکرم ﷺ پر ایمان لائیں گے لیکن انہوں نے آپ کو دیکھا نہیں ہو گا
وَعَنْ أَبِي عَمْرَةَ أَنَّهُ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَرَأَيْتَ مَنْ آمَنَ بِكَ وَلَمْ يَرَكَ وَصَدَّقَكَ وَلَمْ يَرَكَ ؟ قَالَ : " طُوبَى لَهُمْ ، ثُمَّ طُوبَى لَهُمْ ، أُولَئِكَ مِنَّا ، أُولَئِكَ مَعَنَا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ ، وَفِيهِ بَيْهَسٌ الثَّقَفِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَابْنُ لَهِيعَةَ فِيهِ ضَعْفٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابوعمره رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ جو شخص آپ پر ایمان لائے اور اس نے آپ کو نہ دیکھا ہو اور وہ آپ کی تصدیق کرے ، اور اس نے آپ کو نہ دیکھا ہو ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ان کے لئے مبارکباد ہے اور ان کے لیے مزید مبارکباد ہے ، وہ لوگ ہم میں سے ہیں اور وہ لوگ ہمارے ساتھ ہوں گے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بیہس ثقفی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اور ایک راوی ابن لہیعہ ہے ، جس میں ضعف پایا جاتا ہے ، کبیر کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔