مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ آمَنَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَرَهُ . باب: ان لوگوں کے بارے میں جو منقول ہے ، جو نبی اکرم ﷺ پر ایمان لائیں گے لیکن انہوں نے آپ کو دیکھا نہیں ہو گا
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ : وَاللَّهِ لَأَنْتُمْ أَشَدُّ حُبًّا لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِمَّنْ رَآهُ ، أَوْ مِنْ عَامَّةِ مَنْ رَآهُ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ الْحَرَّانِيُّ أَخُو عَبْدِ الْغَفَّارِ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ إِسْنَادِ الْبَزَّارِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ . ¤سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ” اللہ کی قسم ! تم لوگ اُن لوگوں سے زیادہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتے ہو ، جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے ۔ ( راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں ) ۔ جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے ، ان میں سے زیادہ تر لوگوں ( کے مقابلے میں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ، تم زیادہ محبت کرتے ہو ) ۔ “
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن داود حرانی ہے ، جو عبدالغفار کا بھائی ہے ، میں اس سے واقف نہیں ہوں ، امام بزار کی سند کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔