مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ آمَنَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَرَهُ . باب: ان لوگوں کے بارے میں جو منقول ہے ، جو نبی اکرم ﷺ پر ایمان لائیں گے لیکن انہوں نے آپ کو دیکھا نہیں ہو گا
حدیث نمبر: 16694
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي أَسَدٍ : أَنَّ أَبَا ذَرٍّ أَخْبَرَهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَشَدُّ أُمَّتِي لِي حُبًّا قَوْمٌ يَكُونُونَ - أَوْ يَخْرُجُونَ - بَعْدِي ، يَوَدُّ أَحَدُهُمْ أَنَّهُ أَعْطَى أَهْلَهُ وَمَالَهُ وَأَنَّهُ يَرَانِي " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَلَمْ يُسَمِّ التَّابِعِيَّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ إِحْدَى الطَّرِيقَيْنِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
بنو اسد سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” میری امت میں مجھ سے سب سے زیادہ شدید محبت رکھنے والے وہ لوگ ہیں جو میرے بعد ہوں گے ۔ ( راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) ۔ وہ میرے بعد آئیں گے ، ان میں سے کوئی شخص یہ خواہش کرے گا کہ وہ اپنے اہل خانہ اور مال کو دیدیتا اور اس کے عوض میں اس نے میری زیارت کر لی ہوتی ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، انہوں نے تابعی کا نام بیان نہیں کیا ہے ، اس کے دو طریقوں میں سے ایک کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔