حدیث نمبر: 16651
وَعَنْ أَبِي طَلْحَةَ - وَاسْمُهُ ذَرْعٌ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " تَكُونُ جُنُودٌ أَرْبَعَةٌ ، فَعَلَيْكَ بِالشَّامِ ; فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَدْ تَكَفَّلَ لِي بِالشَّامِ وَأَهْلِهِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَذَكَرَهُ فِي الذَّالِ الْمُعْجَمَةِ ، وَقَدِ اخْتُلِفَ فِي صُحْبَتِهِ . قُلْتُ : وَفِي إِسْنَادِهِ جَمَاعَةٌ اخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِمْ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ ، جن کا نام سیدنا ذرع رضی اللہ عنہ ہے وہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” چار لشکر ہوں گے ، تو تم پر شام میں رہنا لازم ہے ، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے شام اور اہل شام کے بارے میں مجھے ضمانت دی ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، انہوں نے ان صحابی کا نام ” ذال “ سے شروع ہونے والے ناموں میں ذکر کیا ہے ، ان کے صحابی ہونے کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16651
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ مختلف فیہ
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4222)»