مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَهْلِ الْيَمَنِ وَالشَّامِ . باب: اہل یمن اور اہل شام کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16636
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَظَرَ قِبَلَ الْعِرَاقِ ، وَالشَّامِ وَالْيَمَنِ فَقَالَ : " اللَّهُمَّ أَقْبِلْ بِقُلُوبِهِمْ عَلَى طَاعَتِكَ ، وَحُطَّ مَنْ وَرَاءَهُمْ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ بَحْرِ بْنِ بَرِّيٍّ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عراق ، شام اور یمن کی طرف دیکھا اور پھر یہ فرمایا : ” اے اللہ ! اُن کے دلوں کو اپنی فرمانبرداری کی طرف لے آ ! اور جو ان کے پیچھے ہیں انہیں گھیر لے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف علی بن بحرین بری کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔