مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَهْلِ الْيَمَنِ . باب: اہل یمن کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16627
وَعَنْ شَبِيبٍ أَبِي رَوْحٍ : أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى أَبَا هُرَيْرَةَ فَقَالَ : يَا أَبَا هُرَيْرَةَ ، حَدِّثْنَا حَدِيثًا عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : فَذَكَرَ الْحَدِيثَ ، قَالَ : فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَلَا إِنَّ الْإِيمَانَ يَمَانٌ ، وَالْحِكْمَةَ يَمَانِيَّةٌ ، وَأَجِدُ نَفَسَ رَبِّكُمْ مِنْ قِبَلِ الْيَمَنِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَبِيبٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
شبیب ابوروح بیان کرتے ہیں : ایک دیہاتی سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا ، اس نے کہا: اے سیدنا ابوہریرہ ! آپ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے حدیث بیان کیجئے ، راوی بیان کرتے ہیں : تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” ایمان یمنی ہے اور حکمت یمنی ہے ، اور میں اپنے پروردگار کی ( یعنی رحمت کا ) جھونکا یمن کی طرف پاتا ہوں ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف شبیب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔