مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَهْلِ الْيَمَنِ . باب: اہل یمن کے بارے میں ، جو منقول ہے
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ رُوَيْمٍ قَالَ : أَقْبَلَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ إِلَى مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ وَهُوَ بِدِمَشْقَ ، قَالَ : فَدَخَلَ عَلَيْهِ ، فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ : حَدِّثْنِي بِحَدِيثٍ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْسَ بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ فِيهِ أَحَدٌ ، قَالَ أَنَسٌ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " الْإِيمَانُ يَمَانٌ هَكَذَا إِلَى لَخْمٍ وَجُذَامَ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، غَيْرُ عُرْوَةَ بْنَ رُوَيْمٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤عروه بن رویم بیان کرتے ہیں : سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے پاس پاس تشریف لائے ، جو اس وقت دمشق میں موجود تھے ، راوی بیان کرتے ہیں : وہ ان کے پاس آئے ، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ مجھے کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو اور اس حدیث میں آپ کے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان کوئی اور نہ ہو ، سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بتایا : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” ایمان یمنی ہے اور اس طرح لخم اور جذام کی طرف ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف عروہ بن رویم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔