حدیث نمبر: 16599
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا عَلِيُّ ، أُوصِيكَ بِالْعَرَبِ خَيْرًا ، أُوصِيكَ بِالْعَرَبِ خَيْرًا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَالْبَزَّارُ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِيهِ : أَسْنَدْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى صَدْرِي فَقَالَ : فَذَكَرَ نَحْوَهُ ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفِهِمْ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا : ” اے علی ! میں تمہیں عربوں کے بارے میں بھلائی کی تلقین کرتا ہوں ، میں تمہیں عربوں کے بارے میں بھلائی کی تلقین کرتا ہوں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ” میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے سینے کے ساتھ ٹیک دی ہوئی تھی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے ۔ امام بزار کے رجال کے ضعیف ہونے کے باوجود ان کی توثیق کی گئی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16599
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2832) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3481)»