مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَزْدِ . باب: ’’ ازد “ قبیلے کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16584
وَعَنْ طَلْحَةَ بْنِ دَاوُدَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " نِعْمَ الْمُرْضِعُونَ أَهْلُ عُمَانَ " . يَعْنِي الْأَزْدَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَنْبَسَةُ مَوْلَى طَلْحَةَ بْنِ دَاوُدَ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا طلحہ بن داؤد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” دودھ پلانے والے اچھے لوگ اہل عمان ہیں “ راوی کہتے ہیں : یعنی ” ازد “ قبیلے کے لوگ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عنبسہ ہے جو سیدنا طلحہ بن داؤد رضی اللہ عنہ کا غلام ہے اور میں اُس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔