مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ الْقَيْسِ . باب: عبدالقیس قبیلے کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16582
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَنَا حَجِيجُ مَنْ ظَلَمَ عَبْدَ الْقَيْسِ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میں اُس شخص کا مقابل فریق ہوؤں گا جو عبدالقیس ( یعنی اس قبیلے کے افراد ) کے ساتھ زیادتی کرے گا“ ۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔