مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ الْقَيْسِ . باب: عبدالقیس قبیلے کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16579
عَنِ ابْنِ الْعَبَّاسِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " خَيْرُ أَهْلِ الْمَشْرِقِ عَبْدُ الْقَيْسِ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ وَهْبُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زِمَامٍ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اہل مشرق میں سب سے بہتر عبدالقیس ( یعنی اس قبیلے کے لوگ ) ہیں ۔ “
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی وہب بن یحیی بن زمام ہے اور میں اُس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔