مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي قَبَائِلِ الْعَرَبِ . باب: عربوں کے قبائل کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16548
وَفِي رِوَايَةٍ : " وَأَنَا يَمَانٌ ، وَحَضْرَمَوْتُ خَيْرٌ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ ، وَلَا أُبَالِي أَنْ يَهْلِكَ الْحَيَّانِ كِلَاهُمَا فَلَا قَيْلَ وَلَا مَلِكَ إِلَّا اللَّهُ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ مُتَّصِلًا وَمُرْسَلًا ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَسَمَّى السَّاقِطَ بُسْرَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ ، وَرِجَالُ الْجَمِيعِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” میں یمانی ہوں اور حضرموت ، بنو حارث سے بہتر ہیں اور میں اس بات کی پرواہ نہیں کروں گا کہ اگر دونوں قبیلے ہلاکت کا شکار ہو جائیں ، تو حکمرانی اور بادشاہی صرف اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے ” متصل “ اور ” مرسل “ دونوں طرح سے نقل کی ہے ، اس کو امام طبرانی نے بھی نقل کیا ہے ، انہوں نے ساقط راوی کا نام بسر بن عبیداللہ بیان کیا ہے اور ان تمام روایات کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔