حدیث نمبر: 16537
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : افْتَخَرَ الْحَيَّانِ الْأَوْسُ وَالْخَزْرَجُ ، فَقَالَتِ الْأَوْسُ : مِنَّا غَسِيلُ الْمَلَائِكَةِ : حَنْظَلَةُ بْنُ الرَّاهِبِ ، وَمِنَّا مَنِ اهْتَزَّ لَهُ عَرْشُ الرَّحْمَنِ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ ، وَمِنَّا مَنْ حَمَتْهُ الدُّبُرُ : عَاصِمُ بْنُ ثَابِتِ بْنِ أَبِي الْأَفْلَحِ ، وَمِنَّا مَنْ أُجِيزَتْ شَهَادَتُهُ بِشَهَادَةِ رَجُلَيْنِ : خُزَيْمَةُ بْنُ ثَابِتٍ . ¤ وَقَالَ الْخَزْرَجِيُّونَ : مِنَّا أَرْبَعَةٌ جَمَعُوا الْقُرْآنَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَجْمَعْهُ غَيْرُهُمْ : زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ ، وَأَبُو زَيْدٍ وَأُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ ، وَمُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ ، . قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ : الَّذِينَ جَمَعُوا الْقُرْآنَ فَقَطْ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَالْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ اوس اور خزرج کے قبیلے کے لوگوں نے ایک دوسرے کے سامنے فخر کا اظہار کیا ، اوس قبیلے کے لوگوں نے کہا: ہم میں وہ فرد ہیں ، جنہیں فرشتوں نے غسل دیا تھا اور وہ سیدنا حنظلہ بن راہب رضی اللہ عنہ ہیں اور ہم میں سے وہ فرد ہیں ، جن کے لئے رحمان کا عرش ہل گیا تھا اور وہ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ ہیں اور ہم میں سے وہ فرد ہیں جنہیں دبر ( نامی کیڑے نے ) کاٹ لیا تھا ، اور وہ سیدنا عاصم بن ثابت بن ابوافلح رضی اللہ عنہ ہیں اور ہم میں سے وہ فرد ہیں کہ جن کی گواہی کو دو آدمیوں کی گواہی کے برابر قرار دیا گیا ہے ، اور وہ سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ ہیں ، خزرج قبیلے کے لوگوں نے کہا: ہم میں چار افراد ایسے ہیں کہ جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں قرآن کو جمع کیا تھا ، اُن کے علاوہ اور کسی نے قرآن کو جمع نہیں کیا ، اور وہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سیدنا ابوزید رضی اللہ عنہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ” صحیح “ میں ، اس میں سے صرف یہ حصہ ہے : ” جنہوں نے قرآن کو جمع کیا تھا ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16537
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2802) اخرجه أبو يعلى فى المسند (2953)»