مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ . باب: انصار کی فضیلت کے بارے میں ، جو منقول ہے
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَدِمَ مُعَاوِيَةُ فَأَبْطَأَتِ الْأَنْصَارُ عَنْ تَلَقِّيهِ فَلَمْ يَصْنَعْ بِهِمْ شَيْئًا ، فَقَالَ أَبُو أَيُّوبَ : صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " سَتُصِيبُكُمْ بَعْدِي أَثَرَةٌ ، فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي " . قَالَ مُعَاوِيَةُ : فَاصْبِرُوا إِذًا . قَالَ أَبُو أَيُّوبَ : نَصْبِرُ كَمَا أَمَرَنَا ، وَاللَّهِ لَا يُضِلُّكَهَا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ وُثِّقَ . ¤سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ تشریف لائے ، انصار کو ان سے ملنے کے لئے آنے میں تاخیر ہو گئی ، انہوں نے ان کے لئے کوئی تیاری نہیں کی ، تو سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے ، تم لوگ میرے بعد ترجیحی سلوک دیکھو گے تو تم صبر سے کام لینا ، یہاں تک کہ تم مجھ سے آ ملو ، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر آپ لوگ صبر سے کام لیں ، تو سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم اسی طرح صبر سے کام لیں گے جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا ہے ، اللہ کی قسم ! وہ تمہیں نہیں بھٹکائے گی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید بن قاسم ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔