مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ . باب: انصار کی فضیلت کے بارے میں ، جو منقول ہے
وَعَنْ مُحَمَّدٍ وَمَحْمُودٍ ابْنَيْ جَابِرٍ قَالَا : خَرَجْنَا يَوْمَ دَخَلَ حُبَيْشُ بْنُ دُلْجَةَ الْمَدِينَةَ بَعْدَ الْحَرَّةِ بِعَامٍ ، فَدَخَلَ الْمَدِينَةَ حَتَّى ظَهْرِ الْمِنْبَرُ ، فَفَزِعَ النَّاسُ ، فَخَرَجْنَا بِجَابِرٍ فِي الْحَرَّةِ ، وَقَدْ ذَهَبَ بَصَرُهُ ، فَنَكَبَهُ الْحَجَرُ فَقَالَ : أَخَافَ اللَّهُ مَنْ أَخَافَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَهَا مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا قَبْلَ أَنْ نَسْأَلَهُ ، فَقُلْنَا : يَا أَبَتَاهُ ، وَمَنْ أَخَافَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ فَقَالَ : أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ أَخَافَ الْأَنْصَارَ ، فَقَدْ أَخَافَ مَا بَيْنَ هَذَيْنِ " . ¤محمد اور محمود نامی راوی ، یہ دونوں جابر کے صاحبزادے ہیں ، یہ دونوں بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نکلے ، یہ ان دنوں کی بات ہے جب حبیش بن دلجہ مدینہ منورہ میں داخل ہوا تھا ، یہ واقعہ حرہ سے ایک سال بعد کی بات ہے ، جب وہ مدینہ منورہ میں داخل ہوا اور منبر پر چڑھا ، تو لوگ خوف زدہ ہو گئے ، ہم سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کو ساتھ لے کر پتھریلی زمین کی طرف چلے گئے ، ان کی بینائی رخصت ہو چکی تھی ، انہیں ایک پتھر کے ذریعے ٹھوکر لگی تو انہوں نے فرمایا : اللہ تعالیٰ اس شخص کو خوف کا شکار کرے ، جس نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو خوف کا شکار کیا ہے ، انہوں نے یہ بات دو یا تین مرتبہ کہی ، ہم نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا ، ہم نے کہا: اے ابا جان ! کون شخص ہے جو اللہ کے رسول کو خوف کا شکار کرے گا ؟ تو انہوں نے فرمایا : میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص انصار کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کرے گا وہ اُس کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کرے گا ، جو ان دونوں کے درمیان ہے ۔ “